تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:5

کالعدم تحریک طالبان کا برما پر حملوں کا اعلان

آج نیوز - کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا،تحریک طالبان نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ برما کا سفارتخانہ بند کیا جائے ورنہ اس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک بیان میں یہ اعلان کیا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف برما پر حملے کریں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ برما کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کر کے اسلام آباد میں قائم برما کے سفارتخانے کو بھی بند کیا جائے۔ اگر برما سے تعلقات ختم نہ کئے گئے تو ہر اس پاکستانی کو بھی نشانہ بنائیں گے جو برمیوں کا حامی ہو گا۔ واضح رہے کہ انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن کے نام پر برمی حکومت کی جانب سے بیس ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں مسلمان تاحال لاپتہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.