تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:22

پنجاب: ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کردیا

آج نیوز - اٹھارہ دن کی خاموشی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھراحتجاج کا اعلان کردیاہے تاہم اس بار مسیحا کالی پٹیاں باندھ کر فرائض انجام دیں گے۔ وائی ڈی اے نے دھمکی دی ہے کہ اگر سروس اسٹرکچر کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو چھوٹی اور بڑی عید کے دوران کسی نہ کسی کی قربانی ہوجائے گی۔ یہ بات وائی ڈی اے کے عہدیداروں نے لاہور کے جنرل ہسپتال میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کہی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حامد بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب معاملے کو طول دینے کی کوشش کررہی ہے مگر وہ کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز احتجاجاً کالی پٹیاں باندھ کر کام کریں گے۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو عید قرباں تک کسی نہ کسی کی قربانی ہوجائے گی۔ ینگ ڈاکٹرز کے دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ متحد ہیں اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.