26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:55
سپریم کورٹ:سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم ، اسد درانی نے نام پیش کردیئے
آج نیوز - آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے والے افسران کے نام سپریم کورٹ کو فراہم کر دئے،کہتے ہیں سیاستدانوں کی فہرست ایوان صدر سے جلال حیدر زیدی نے فراہم کی جبکہ رقم اسلم بیگ کی ہدایت پر تقسیم کی گئی۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی ریٹائرڈ نے عدالتی حکم پر سربمہر لفافے میں سیاستدانوں میں رقم تقسیم کرنے والے افسران کے نام اور دیگر دستاویزات سپریم کورٹ کو فراہم کیں،اسد درانی کے مطابق سیاستدانوں کی فہرست ایوان صدر سے اجلال حیدر زیدی نے فراہم کی اور رقم اسلم بیگ کی ہدایت پر تقسیم کی گئی۔ اسد درانی نے بتایا کہ الیکشن کیلئے چودہ کروڑ میں سے سات کروڑ روپے انکے ذریعے تقسیم ہوئے جبکہ باقی سات کروڑ روپے آئی ایس آئی کے خفیہ فنڈ میں جمع کرا دئیے گئے، انہوں نے بتایا کہ رقم تقسیم کرنے والے افسران کا تعلق ملٹری انٹیلی جنس سے تھا اور رقم ایسے افسران کو دی جو وصول کرنے والوں کو پہچانتے تھے۔