26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:27
گیاری :ایک اور شہید فوجی صوبہ خان سپرد خاک
آج نیوز - گیاری سیکٹر میں گلیشیائی ملبے کے نیچے دب کر شہید ہونے والے فوجی صوبہ خان کو سپرد خاک کردیا گیا۔بھکر کے نواحی علاقہ دلی والہ سے تعلق رکھنے والے فوجی صوبہ خان گیاری سیکٹر میں گلیشیائی ملبے کے نیچے آکر شہید ہوگئے تھے۔ انکی لاش دو روز پہلے تودے سے نکالی گئی تھی۔ شہید کی نماز جنازہ آبائی گاوٴں ایک آر ڈی رکھ دلیوالہ میں ادا کی گئی، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔