تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:43

جعلی پاسپورٹ اسکینڈل ،پاکستان کو بدنام کرنا نہیں چاہتے ،برطانوی ہائی کمیشن

آج نیوز - برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کے جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کے ثبوت نہیں ملے، اسکینڈل کے ذریعے پاکستان کو بدنام نہیں کرنا چاہتے،برطانیہ کے پاس بھی نادرا جیسا نظام موجود نہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈم تھامسن نے کہا کہ پاسپورٹ اسکینڈل کے ذریعے پاکستان کو بدنام نہیں کرنا چاہتے،ایک واقعے کو بنیاد بنا کر پورے نظام کو مورد الزام نہیں ٹھرایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نادرا کا نظام بہترین ہے لیکن کبھی کبھار غلطی ہو جاتی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاسپورٹ کے اجراء سے مکمل طور پر مطمئن ہیں،جعلی پاسپورٹ کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا ہے۔ ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اسکینڈل پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں اسی سربراہان مملکت شرکت کریں گے جبکہ تین ہزار سے زائد مسلمان کھلاڑی بھی اولمپکس میں شریک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.