تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:26

کنٹرول لائن کی دونوں جانب اعتمادی سازی مؤثر بنانے پر اتفاق

اے آر وائی - نئی دہلی : پاک بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ نے کشمیر میں لائن آ ف کنٹرول کے دونوں طرف اعتماد سازی کے اقدامات کو موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔



کراس ایل او سی اعتماد سازی کے اقدامات کے متعلق ورکنگ گروپ کے اجلاس نئی دہلی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے۔



مذاکرات میں لائن آ ف کنٹرول کے دونوں جانب آمدورفت اور تجارت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مزید سہولتوں اور پہلے سے موجود اقدامات کو موثر بنانے کے لئے تجاویز کا تبادلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت جنوبی ایشیاء ڈیسک کی ڈی جی زہرہ ایچ اکبری جبکہ بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکرٹری وائی کے سنہا نے کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.