19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:27
کرم ایجنسی:عسکریت پسندوں کاحملہ،اہلکارشہید
اے آر وائی - اورمیکی : وسطی کرم کے علاقے اورمیکی میں سیکورٹی فوسزپر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔
وسطی کرم کے علاقے میں اورمیکی میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی ورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ایک میجر سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ اسپتال تھل پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں ذرائع کے مطابق سات عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کےعلاقے پیرخیل میں بارودی سرنگ کےدھماکے میں پانچ شدت پسند ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونےوالوں میں شدت پسند کمانڈرتحصیل خان کابیٹاایازبھی شامل ہے۔ واقعہ کےبعد سیکورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔