19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:27
کمشنرنظام کےخلاف درخواست،وفاقی وصوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری
اے آر وائی - کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ میں کمشنری نظام کو چیلینج کرنے کی درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
ایم کیو ایم اور سول سوسائٹی کے وکلاء کی دائر کردہ درخواست میں کمشنری نظام کی بحالی کوچیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ دو ہزار ایک کا بلدیاتی نظام عوام کی فلاح اور بہبود کے لئے زیادہ موثر تھا۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے وکلاء نے کہا کہ ہماری درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیاگیا ہے۔اور اب اس درخواست کی سماعت دیگر درخواستوں کے ساتھ ماہ اگست میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے نافذ کیا جانے والا کمشنری نظام ماورائے آئین ہے۔