تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

پاک بحریہ کے دو جہاز چین پہنچ گئے

اے آر وائی - بیجنگ : پاک بحریہ کے دو بحری جہاز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس نصر پاک چین دوستی کی 60سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے چینی بندرگاہ کنڈاؤ پہنچ گئے۔



چین میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی بحری جہاز جب چینی بندرگاہ پر پہنچے تو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حکام اور پاکستانی سفارتخانہ کے آفیشل سمیت مقامی اسکولوں کے بچوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی جبکہ اس موقع پر چینی نیوی کے ریئر ایڈمرل سن کی سربراہی میں چینی حکام نے آنے والے پاک بحریہ کے اس بیڑے کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل آصف سنڈیلا بھی موجود تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.