19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:25
کمشنری نظام پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے،منظوروسان
اے آر وائی - سکھر: سندھ کےوزیرداخلہ منطوروسان نےکہاہے کہ سندھ حکومت کی رٹ اورصوبےمیں امن ومان کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔کمشنری نظام پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے۔
سکھرمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے انہوں نےکہاکہ ایم کیو ایم سےدیرینہ تعلقات ہیں آپس میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہروں اوراندرون سندھ اغواء برائے تاوان اورگاڑیاں چھیننےکی وارداتیں ہوسکتی ہیں۔