19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:0
این آراوکےحکمران ایک دوسرےکوتحفظ دےرہےہیں،منورحسن
اے آر وائی - کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ این آراو کے حکمران ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں،ایم کیو ایم حکومت کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتی .
کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے قیام کا مقصد صدرآصف علی زرداری کو تحفظ دینے کے سو ا کچھ نہیں،ان کا کہنا تھا کہ این آراوکے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو تحفظ دینے میں مصروف عمل ہیں ۔