تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:6

پاکستان،برطانیہ: انتہا پسندی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل پر اتفاق

اے آر وائی - مانچسٹر: پاکستان اوربرطانیہ نے انتہاپسندی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل اختیارکرنے پراتفاق کرلیا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے برطانیہ کے نائب وزیراعظم نک کلگ سے مانچسٹرہائوس میں ملاقات کی۔



اس موقع پرباہمی دلچسپی سے متعلق امور، اقتصادی اور دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ملکوں کی جانب سے اس پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اوربرطانیہ انتہاپسندی کے خاتمے اورخطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ طورپرکام جاری رکھیں گے۔ اس موقع پردونوں جانب سے سنیئر حکام موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.