تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:47

کراچی: آزاد کشمیر کی دو نشستوں پر انتخابات کل ہوں گے

اے آر وائی - کراچی : آزاد جموں وکشمیر کی دو نشستوں پر انتخابات کل کراچی میں ہونگے،پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہے گی۔پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدوار متحدہ قومی موومنٹ کے حق میں پہلے ہی دستبردار ہوچکے ہیں۔



ریٹرنگ افسر تنویر ذکی اور نجیب احمد کے مطابق حلقہ ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس پر پولنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایل اے تیس پر ایم کیوایم کے سلیم بٹ اورایل اے چھتیس پرطاہر کھوکھر امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق دستبردار ہونے کی مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی بھی امیدوار دستبردار ہونے پر انتخابات لازمی ہونگے۔وزیراعلیٰ سندھ گزشتہ روز پی پی کے امیدواروں کی دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.