تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:52

باغ آزاد کشمیر:ری پولنگ میں تصادم1ہلاک3زخمی

اے آر وائی - باغ : ایل اے 16 حویلی میں ری پولنگ کے موقع پر مسلم کانفرس اور پی پی کے درمیان تصادم ایک اہلکارہلاک جبکہ3 زخمی ہو گئے دونوں گروپوںمیں فائرنگ کا سلسہ جاری ہے۔



دوسری جانب آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی دونشستوں ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس پر پولنگ جاری ہے ۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کےشام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ ایل اے تیس کےلئے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں ایک سو ننانوے پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ۔ ایل اے تیس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اڑسٹھ ہزار پانچ سو اسی ہے ۔



ایل اے چھتیس کےلئے سندھ اور بلوچستان میں چونتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ ایل اے چھتیس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چھ ہزارایک سو ننانوے ہے ۔ایل اے تیس اور چھتیس کے لئےمتحدہ قومی موومنٹ کے حق میں پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدوار دستبردار ہوچکے ہیں ۔انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.