20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:5
سرفراز شاہ کیس:کیمرہ مین عبدالسلام سومرو کا بیان قلمبند
اے آر وائی - کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کے دوران نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین عبدالسلام سومرو نے اپنا بیان قلم بند کرادیاہے ۔
عبدالسلام سومرو نے عدالت کو بتایا کہ وہ ایک پروگرام کی شوٹنگ کے لئے لوکیشن دیکھ رہا تھا کہ پروگرام واک ان ٹاک کے میزبان زاہد کھوکھر نے اس کو مذکورہ واقعے کی فوٹیج بنانے کا کہا۔
کیمرہ مین کے مطابق واقعے کی فوٹیج بنانے کے بعد وہ خوفزدہ ہوگیا تھا اور بعد میں اس کو نامعلوم فون کالیں موصول ہوئیں، جس کے بعد وہ اپنی جان بچانے کے لئے اسلام آباد منتقل ہوگیا ۔بیان کے بعد جرح سے قبل واقع کی فوٹیج کیمرے پر چلا کر اس کی تصدیق کرائی گئی۔کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔