تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14

ایم کیو ایم حقیقی کے رہنماؤں کا متحدہ میں شمولیت کا اعلان

اے آر وائی - کراچی : مہاجر قومی موومنٹ آفاق گروپ کے جنرل سیکریٹری ظفر عزیز نے پچاس سے زائد کارکنوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی۔



کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظفر عزیز نے کہا کہ آفاق احمد کے پاس مہاجروں کی نمائندگی ہوتی تو وہ آٹھ سال جیل نہیں کاٹتے۔انکی جدوجہد مہاجروں کے لیے نہیں ہے۔



انھوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کی جھوٹی تعریفیں کیں،یہ دونوں مہاجر طبقے کے دشمن ہیں ۔مہاجروں کے اصل لیڈر الطاف حسین ہیں ۔ الطاف حسین کارکنوں کی غلطیوں کو معاف کرتے ہوئے انھیں تحریک میں شامل کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.