تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:23

ایم کیو ایم کے استعفوں کا فیصلہ 48گھنٹوں میں،ایازسومرو

اے آر وائی - کراچی : وزیر قانون سندھ ایاز سومرو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفوں اور اراکین اسمبلی کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ہوجائے گا۔



سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں اے آروائی نیوز سے بات چیت اور نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وزراء اورار اکین اسمبلی کے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سندھ اسمبلی کے بائیس جولائی کو ہونیو الے اجلاس سے قبل ہوجائیگا۔ ایاز سومرو کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلزپارٹی کی انیس سو اٹھاسی اور انیس سو چھیانوے کی حکومت میں نکالے گئے اٹھارہ سو اکتالیس میں سے چھ سو اکیس ملازمین کو بحال کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.