تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:50

سپنا کا مبینہ اغوا،دوست محمد کھوسہ کے وکلاء نے مہلت طلب کرلی

اے آر وائی - لاہور : اداکارہ سپنا کے اغوا کے مقدمے میں سردار دوست محمد کھوسہ نے لاہور کی مقامی عدالت سے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی ہے۔



سابق وزیراعلٰی پنجاب اور موجودہ صوبائی وزیر سردار دوست محمد کھوسہ کی جانب سے وکلا نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہو کر جواب داخل کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جبکہ تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا کہ ان کا مقدمے سےکوئی تعلق نہیں،کیونکہ دوست محمد کھوسہ ان کے تھانے کی حدود میں رہائش پزید نہیں ۔



درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دوست محمد کھوسہ نے اپنی سابق بیوی اداکارہ سپنا خان کو اغوا کر رکھا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ اداکارہ زندہ ہے یا اسےقتل کر دیا گیا ہے ۔لہذا عدالت سپنا خان کو بازیاب کروانے کے احکامات جاری کرے۔ بعد میں عدالت نے سماعت ستائیس جولائی تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.