تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:25

وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کی چین کے سفیر سے ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے اسلام آباد میں چین کے سفیر لیوجیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ترقی کے مختلف شعبوں میں چین کی مدد اور تعاون قابل تعریف ہے۔



پاکستان باالخصوص پنجاب میں توانائی ، ٹرانسپورٹ، زراعت، ماس ٹرانزٹ اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔ پاکستانی عوام کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.