21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:13
شمالی وزیرستان: امریکی جاسوس طیارے کا حملہ،4افراد ہلاک
اے آر وائی - میرعلی : شمالی وزیرستان کی ایجنسی میر تحصیل علی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے
مقامی افراد کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں شام سے ہی جاری تھیں ۔
جاسوس طیارے نے تحصیل میرعلی میں واقع ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے چار افراد ہلاک ہوگئے،قبائیلیوں نے جاسوس طیارے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔