تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:41

ہزارہ اور جنوبی پنجاب نئے صوبے بنیں گے،چوہدری شجاعت حسین

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ان کی جماعت کے درمیان یہ طے ہے کہ ہزارہ اور جنوبی پنجاب نئے صوبے بنیں گے۔ وہ اسلام آباد میں ہزارہ ڈویژن کے نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔



چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے۔ صدر اور وزیراعظم سے جلد کہہ کر ہزارہ کو صوبہ بنانے کیلئے کمیشن قائم کرائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے تمام لوگ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر ہزارہ کو صوبہ بنانے پر متفق ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ بناؤ تحریک میں ہزارہ کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.