21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:30
ماضی میں آرٹسٹ ویلفئیرفنڈزکاغلط استعمال کیا گیا،فردوس اعوان
اے آر وائی - لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ وہ ملکی فنکاروں کو ان کا جائز مقام دلوانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گی ماضی میں آرٹسٹ ویلفئیر فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔
الحمراء آرٹس کونسل میں اداکار سہیل احمد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سہیل احمد کی سلیکشن میں صدر آصف زرداری کی ذاتی پسند بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا سہیل احمد نے مزاح تخلیق کرنے کیلئے مہذب انداز اپنایا ہے ۔پنجابی یونین کی اس تقریب میں فنکار وں اور ادیبوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سہیل احمد کے نانا فقیر احمد فقیر کا کلام بھی پیش کیا گیا۔