21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:40
جعفرآباد: ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ، تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - جعفرآباد: جعفرآباد میں ڈیرہ الہ یار بائی پاس کے قریب گیس کمپنی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
پچیس گاڑیوں پر مشتمل گیس کمپنی کے ملازمین کا قافلہ اوچ گیس فیلڈ سے سکھر کی طرف جارہاتھا کہ بائی پاس کے قریب رکشہ میں رکھاگیا بم پھٹ گیا جس سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔