22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:36
کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،حیدرعباس رضوی
اے آر وائی - اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہاہےکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ شہر میں پانچ روز تک قتل عام ہوتا رہا۔ رینجرز کو کیوں نہیں بلایا گیا ۔
اسلام آباد میں پارلیمینٹ کے باہر میڈٰیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ آئی جی سندھ بار بار کہتے رہے کہ کراچی کے حالات کنٹرول میں ہیں جرائم پیشہ عناصر کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے ۔ انھوں نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے کہا کہ کشمیر الیکشن کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں ۔