22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:2
خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
اے آر وائی - خضدار: خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جمعہ خان رئیسانی سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
بی این پی کے رہنما جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نےان کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔ جس سے جمعہ خان رئیسانی، ڈرائیورمحمد بخش، ملازم ظریف خان اورلیویز اہلکار محمد اسحق جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔