23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:13
جرائم پیشہ افراد کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،الطاف حسین
اے آر وائی - لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرملک دشمنوں کے ساتھ مل کر کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ لانڈھی اور ملیر کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ دشمن کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں اسی لئے وہ پرتشدد کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے تلقین کی کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور صبر سے کام لیکر امن و امان خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیں۔