23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:22
حج آپریشن سے قبل جمبو747 سے بزنس کلاس ختم کرنےکا فیصلہ
اے آر وائی - کراچی: قومی ائرلائن نے حج آپریشن سے قبل مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے جمبو جیٹ 747 سے بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ جمبو جیٹ 747 میں پہلے مرحلے پر بزنس کلاس کی نشستیں ختم کی جارہی ہیں اور حج آپریشن سے قبل تمام جمبو طیاروں میں صرف اکنامک کلاس متعارف کرادی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج کرام کو حجاز مقدس پہنچایا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کو بحران سے نکالنے کے لیے دوسرے مرحلے میں دیگر طیاروں سے بھی بزنس کلاس ختم کرنے پر غور کیا جارہاہے۔