تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:34

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے، بابراعوان

اے آر وائی - لاہور: سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 30جولائی تک بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے ورنہ سابق ناظمین کے بلدیاتی کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔



لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت مسلسل آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے بلدیاتی اداروں کو نظر انداز کرکے لوگوں کو مقامی نمائندگی سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے بجٹ میں سرائیکی علاقوں کو مالیاتی بدعنوانی اور پوٹھوہار کے علاقوں میں معمولی فنڈ ترقیاتی کاموں کے لئے رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شخصی راج کیخلاف عوام تیار ہورہے ہیں اور اِن زیادتیوں اور دھاندلیوں کا بدلہ 2013کے انتخابات میں لیا جائے گا۔



بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت بجلی کے منصوبوں کی دو مرتبہ مخالفت کرچکی ہے جبکہ رائیونڈ میں قائم نجی پاور پراجیکٹ بھی تختِ لاہور نے بند کرایا تھا۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کے حالات قابلِ مذمت ہے لیکن پنجاب میں رات کو بے وردی ڈاکوؤں نے حکومت کی گورننس کا پول کھول دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس میں قوم آئین کے خالق کے لئے انصاف کی توقع رکھتی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.