24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:20
لاہور : انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ منسوخ
اے آر وائی - لاہور : بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے لئے ہونے والا انٹری ٹیسٹ پیپر آؤٹ ہونے کے الزامات کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔
آج ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شریک امیدواروں نے الزام عائد کیا کہ پیپر پہلے ہی آؤٹ ہو چکا ہے جس پر یو ای ٹی کے وائس چانسلرنے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میںانٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ بی ایس انجینئرنگ کے ایڈمیشن ٹیسٹ کے لئے پنجاب کی چار ہزار سیٹوں کے لئے چودہ ہزار امیدواروں نے شرکت کی ۔