تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:34

خطے میں کسی کی بالادستی قبول نہیں ، حناربانی کھر

اے آر وائی - لاہور : وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی کی بالادستی قبول نہیں کرے گا۔ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات قومی مفاد میں ہیں۔ ہم منصب ہیلری کلنٹن کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ امریکا خطے میں پاکستان کی اہمیت کو سمجھا ہے۔



لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا امریکی ہم منصب سے ملاقات مثبت رہی۔ ہیلری کلنٹن سے پینتالیس منٹ ملاقات میں ملکی تحفظات اور اسٹریٹجک مذاکرات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔



ان کاکہنا تھا کہدہشتگردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں،امریکا خطے میں پاکستان کی قربانیوں کو سمجھا ہے۔ وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ دورے میں چین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی، چین سے اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان کا اچھا دوست ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.