24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:7
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،15 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پندرہ افراد جاں بحق۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں تاحکم ثانی موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ دوسری جانب ملیر ، لانڈھی اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
ملیر ناد علی، محبت نگر اور اس کے اطراف میں فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بلدیہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ملیر میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ گذشتہ دنوں ملیر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ادھر اورنگی ٹاؤن ، بخاری کالونی، گلفام آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوگئے، علاقے میں کاروبار بھی بند ہوگیا۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس کو طلب کرلیا گیا۔