25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:39
کراچی کی صورت حال،صدر نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا
اے آر وائی - اسلام آباد: کراچی کی صورت حال پر غور کے لئے صدرآصف زرداری نے اہم اجلاس آج ایوان صدرمیں طلب کرلیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ شہر میں غیرریاستی عناصرکی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی کا امن تباہ کرنیوالوں کوبے نقاب کیا جائے گا اوراس کے لئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا جہاں ضرورت ہوگی وہاں رینجرزاورپولیس مل کرکارروائی کریں گی۔