25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:21
آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری
اے آر وائی - مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی اٹھائیس جولائی کو جمع کرائے جائینگے۔ جس کی جانچ پڑتال بھی اٹھائیس جولائی کوہوگی ۔ صدر کے انتخاب کےلئے پولنگ تیس جولائی کوہوگی جو صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی ۔