25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:48
این آئی سی ایل کیس:ظفرقریشی کی معطلی پرفیصلہ محفوظ
اے آر وائی - اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا ہےکہ ڈی جی ایف آئی اے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوئے تو ان کی معطلی اور گرفتاری کے احکامات جاری کرینگے ۔ عدالت نے ظفرقریشی کی معطلی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نےکہاکہ رجسٹرار آفس سے ڈی جی ایف آئی اے کو بار بار طلبی کےلئے رابطے پر متضاد اطلاعات دی جارہی ہیں ۔ رجسٹرار آفس کو پہلےبتایا گیا کہ وہ سپریم کورٹ آرہے ہیں دوبارہ رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ وہ سپریم کورٹ آنے کے بجائے پرواز سے کراچی جارہےہیں ۔
چیف جسٹس نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت کی اس معاملے پر آپ نے جس سے بات کرنی ہے کرلیں اور عدالت کو آگاہ کریں۔