تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:25

بلوچستان کےحالات خراب کرنےمیں نوازشریف کا ہاتھ ہے،عمران خان

اے آر وائی - فیصل آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں سب سے بڑا ہاتھ نواز شریف کا ہے۔ فوجی ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ اسٹیٹس کو کو بچایا، پی پی کےساتھ الائنس نہیں کریں گے۔



ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد سےخطاب میں انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس افتخار چوہدری، سیاست دانوں کو رقوم دینے کا اصغر خان کا کیس اوپن کریں جبکہ نواز شریف ایجنسیوں سے لئےگئے35 لاکھ روپے واپس کریں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر بے نامی ٹرانزیکشن اور اثاثوں کو غیر قانونی قرار دینے کا بِل پاس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین صوبوں کے وزراء اعلی سمیت 61 فیصد ارکان اسمبلی نے ٹیکس نہیں دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.