تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

ایم کیوایم،پی پی آپسی ساکھ متاثر کرنے پر کاربند ہیں، لیکس

اے آر وائی - وکی لیکس نے انکشاف کیاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اورپیپلزپارٹی ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنےپر کاربند ہیں ۔ خفیہ امریکی مراسلے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر اتفاق کے باوجود، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی سندھ میں ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے پر کاربند ہیں ۔



کراچی میں امریکی قونصل جنرل اسٹیفن جی فاکان نے نوفروری دوہزاردس کو واشگٹن مراسلہ بھیجا ۔ مراسلے کے مطابق دونوں جماعتوں کے وزراء مسلسل امریکی سفارتکاروں سے رابطے میں رہتے ہیں ۔ اور علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی کرتے رہتے ہیں۔



مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ جب صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے ناظمین کو برقرار رکھنے کے معاملے پر ایم کیوایم کےمطالبات کو تسلیم کرنے کےلئے تیار تھے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.