7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
پشاور ہائیکورٹ:چار ججوں نے مستقل جج کے عہدوں کا حلف اٹھالیا
اے آر وائی - پشاور ہائیکورٹ میں چار ججوں نے مستقل جج کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سینئر وکلاء ہائیکورٹ بار کے ممبران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز افضل نے مستقل ہونیوالے چار ججوں سے حلف لیا۔
ان ججوں میں جسٹس عطاءاللہ جان، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس میاں فصیح الملک اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں ان ججوں کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے دی تھی ان ججوں کی تعیناتی کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں آٹھ ایڈیشنل ججز کام کررہے ہیں جبکہ باقی پانچ ججوں کی آسامیاں ابھی بھی خالی ہیں۔