7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
نئی دہلی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی
اے آر وائی - کراچی سے نئی دہلی جانے والی پرواز میں دوران پرواز طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر کپتان نے طیارے کو واپس قائد اعظم جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتار لیا ۔ دوران پرواز پی کے 272 کے انجن اور ہائیڈرولک سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث پرواز واپس بلائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پرواز کی خرابی دور کرنے کے بعد دہلی روانہ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے نے پروازوں کی فنی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئےدورکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اے ٹی آر طیارے اور جمبو طیارے کی فنی خرابی کی تحقیقات مکمل کرلے رپورٹ ایم ڈی کو پیش کریگی۔