تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

سیم نالوں کی مرمت نہ ہونےسےبڑےپیمانےپرتباہی ہوئی،قائم علی

اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کے باعث دیہات ڈوبنے کی وجہ محکمہ اریگیشن کی ناکامی ہےاور اعتراف کیا کہ کئی عرصے سے سیم نالوں کی مرمت کا کام نہ ہوسکا جس سے سیلاب کا پانی دیہات میں جمع ہوا اور بڑے پیمانے پر تباھی مچی۔



ٹنڈومحمدخان کےدورے کےموقع پر انھوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے گی ، جو بھی پیسہ سندھ حکومت کے پاس ہے وہ عوام کی امانت ہے اور متاثرہ علاقوں میں لوگ ابھی تک آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، سندھ حکومت متاثرین کو صاف پانی فراہم کرے گی، انھوں نے مزید کہا کہ کشمور سے بدین تک علاقہ زیر آب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.