تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

اے آر وائی - آج ملک بھر میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر ائر فورس کے دستے سلامی دی اور گارڈ کے فرائض سنبھالے۔



مزار اقبال پر پاکستان رینجرز کے چاک و چوبند دستے نےشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر سلامی پیش کی۔ گیریزن کمانڈر میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے علامہ اقبال کے مزار پر چادر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔ اس موقع پر انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.