تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

کراچی بدامنی:سپریم کورٹ کی سماعت کل تک ملتوی

اے آر وائی - سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیرنے کہاہےکہ ایم کیوایم کےپاس دہشتگردی کا نیٹ ورک ہے ۔



سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ پاکستان بھر میں ہورہی ہے ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم ملوث ہے اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں یہ سب واضح ہے ۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں مختلف سیاسی ، مذہبی اور کالعدم جماعتیں بھتہ وصول کررہی ہیں۔



کراچی میں مافیاوں کے حوالے سے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سندھ بار کونسل کو ہدایت کی کہ وہ مافیاوں کے خاتمے کےلئے اپنی تجاویز دیں ۔ انھوں نے کہاکہ وکلاء سے توقع ہے کہ مدد فراہم کرینگے ۔ دوسری جانب لارجر بینچ نے حکومت سندھ کو دوروز میں انسداددہشتگردی کی عدالتوں میں جج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ۔



چیف جسٹس نےاجمل پہاڑی سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی سندھ سے استفسارکیا کہ آپ نے رپورٹ پڑھی ہے یہ رپورٹ آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.