7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
ملک میں مارشل لاء اور بنگلہ دیش ماڈل کی ضرورت نہیں،بابراعوان
اے آر وائی - سابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ کراچی بدامنی کیس میں وفاق کی طرف سے عدالتوں سے معاونت کی جائیگی ۔ پاکستان کو جمہوریت ہی بچاسکتی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ملک میں مارشل لاء اور بنگلہ دیش ماڈل کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات انھوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔