7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
اے این پی نے عدالت میں تمام قومیتوں کی نمائندگی کی،شاہی سید
اے آر وائی - عوا می نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے سپریم کورٹ میں بلا امتیاز رنگ و نسل تمام قومیتوں کی یکساں نمائندگی کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے بلا امتیاز اعلی عدلیہ تک کراچی میں آباد تمام قومیتوں کی دل کی آواز پہنچائی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شہر میں صرف امن کے قیام کیلئے اپنا فرض ادا کرنا ہے۔بے گناہ انسانوں کو اختیارات کی حصول کی جنگ میں بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ۔معصوم ، محنت کشوں اور غریب لوگوں کو شر پسندوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے دہشت گردی کا نشانہ بنادیا جاتا ہے ۔اے این پی نے اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کرنے والے گھروں پر چھاپوں کے دوران چادر و چار دیواری کا احترام کو یقینی بنائیں۔بے گناہ افراد کی عزت نفس کا خیال رکھنے سے اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی مصلحت سے بالاتر ہوکرجرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کا رحمانہ برتاؤ نہ کیا جائے ۔ کسی کی انفرادی غلطی کی سزا محض کارکردگی دیکھا نے کیلئے بیگناہ کودی گئی تو عوامی نیشنل پارٹی ایسے کسی اقدام پر خاموش نہین رہے گی۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی قیام امن کی ذمے داری ہم سب پر یکساں عائد ہوتی ہے۔اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں تاکہ کراچی کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔