تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

ذوالفقارمرزاکا3لاکھ لائسنس جاری کرنیکاریکارڈنہیں،محکمہ داخلہ

اے آر وائی - محکمہ داخلہ نےکہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے3لاکھ سے زائد اسلحہ کے لائسنس دیئے جانے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔



وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دور میں 1لاکھ85ہزار اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے صرف اجازت نامے جاری کئے گئے، ان میں سے کتنے لائسنس جاری کئے گئے اس کا ڈیٹا اضلاس کی سطح پرجمع کیا جارہا ہے ، ایک محتاط انداذے کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دور اقتدار میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے ذائد اسلحہ لائسنس جاری نہیں کئے گئے تاہم قیام پاکستان سے لے کر اب تک سب سے ذیادہ اسلحہ لائسنس ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دور اقتدار میں جاری کئے گئے۔



وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ لازمی نہیں جس کو اسلحہ لائسنس کی وزیر داخلہ سفارش کریں اسے دیدیا جائے اس کیلئے لازمی ہے کہ درخواست گزارضروری کوائف اور پولیس کا تصدیق نامہ جمع کرائے اور اس سلسلے میں تمام ڈی سی اوز کو ایک خط لکھا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کا ریکارڈ وزارت داخلہ کو بھیجیں تاکہ ریکارڈ کو مکمل کیا جاسکے۔قوائد کے مطابق جس اضلاع کا شناختی کارڈ ہوتا ہے اس اضلا ع کے متعلقہ ڈی سی او کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.