7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
قائم علی شاہ سے بابر اعوان کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال
اے آر وائی - سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے آج وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال، صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ بارشوں سے صوبہ سندھ میں ہونیوالی تباہی و نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سینیٹر بابر اعوان کو بتایا کہ وہ گذشتہ دو دونوں سے اندرون سندھ میں بارش سے تباہ شدہ کچھ علاقوں کے دور ے پر تھے جہاں انہوں نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کے دکھوں اورتکالیف میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبہ سندھ حالیہ بارشوں سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جنھیں ریلیف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔