7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
میاں نواز شریف سے شہبازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کےقائد میاں نواز شریف نے رائیونڈ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امورپر غور کیا گیا۔ زرائع کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کےچیئرمین کےعہدے سے چوہدری نثار علی خان کے مستعفی ہونے پر بھی غور کیا گیا ۔میاں نواز شریف نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ابتک کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
اجلاس میں ن لیگ کے رہنماؤں نےکہا کہ حکومت پبلک اکائونٹس کمیٹی سے تعاون نہیں کر رہی ۔اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے اتفاق رائےکے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی سے استعفے کا فیصلہ کیا جائے گا۔