تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:19

پاک فضائیہ :یوم شہدا ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایاگیا

اے آر وائی - پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر میں یوم شہداء بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں قائم پاک فضائیہ کی بیسز پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا جس میں 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء کے لئے دعائیں کی گئیں۔



ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بھی ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ کی ، اس موقع پر ائیر ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز اور ائیر مینوں سمیت سویلین نے شرکت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.