تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:53

سندھ:سپریم کورٹ کے حکم پر انسداددہشتگردی عدالت میں ججزتعینات

اے آر وائی - سپریم کورٹ کے احکامات پرسندھ حکومت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مشاورت سے چھ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے جج مقرر کردیئے ہیں ان ججوں کی تقرری ڈھائی سال کے عرصے کے لیے کی گئی ۔



دہشت گردی کی عدالتوں کے جج سیشن جج کی سطح پر لگائے گئے ہیں ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیر پور سعید حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت خیر پور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد جاوید عالم کو حیدرآباد غلام مصطفی میمن کوکورٹ تھری کراچی کا جج ،رشید احمد سومرو جیکب آباد ، سید صغیر حسین زیدی شہید بے نظیر آباد نواب شاہ اور محمد شاہد شفیق کو انسداد دہشت گردی ضلع بدین کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.