تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:51

نائین الیون کے سانحہ نے پریشان کردیا تھا،پرویزمشرف

اے آر وائی - پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کہا ہے کہ نائین الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی بننے پر پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔



دبئی میں ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئے جانے والے ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے نائین الیون کے سانحہ نے انہیں پریشان کردیا تھا اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی بننے پر فوری طور پر حامی بھر لی انہیں اس فیصلے پر کوئی افسوس نہیں۔



انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ گزشتہ تین برس سے نوے فیصد افراد دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی حکومت کی مستحکم اور مضبوط پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے حالات آج کے مقابلے میں کافی بہتر تھے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.