تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:42

پاک فضائیہ ملک کی مغربی سرحدوں پر زمانہ امن کی حالت میں ہے

اے آر وائی - پاک فضائیہ نے ایبٹ کمیشن کو بتایا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے پاک فضائیہ ملک کی مغربی سرحدوں پر زمانہ امن کی حالت میں ہے۔



سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس جاوید اقبال، عباس خان، جنرل ریٹائرڈ اشرف جہانگیر قاضی اور جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد پر مشتمل کمیشن نے آج پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر چکلالہ کا دورہ کیا اور بریفنگ میں شرکت کی۔ ائر آفیسر کمانڈنگ نے کمیشن کو ایبٹ آپریشن کے واقعات سے آگاہ کیا۔



انہوں نے کمیشن کو پاک فضائیہ کے ریڈار نظام، ریڈارز کی مختلف لوکیسشنز اور زمانہ جنگ اور امن میں ان کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے کمیشن کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ کس طرح ریڈار دفاعی نظام کسی جارح جہاز یا ہیلی کاپٹر کو محدود صلاحیت کی وجہ سے پہچان نہیں سکتا۔ ائر آفیسر کمانڈنگ نے کمیشن کو بتایا کہ دو مئی دو ہزار گیارہ سے قبل کئی سالوں سے پاک فضائیہ ملک کی مغربی سرحدوں پر زمانہ امن کی حالت میں ہے۔



کمیشن کے سامنے یکم اور دو مئی کی درمیانی رات علاقے کا فضائیہ جائزہ لینے والے پائلٹس نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ کمیشن رواں ماہ کی تیرہ سے پندرہ تاریخ تک ایبٹ آباد کا دورہ کرکے جائے وقوع کا معائنہ کرے گا اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.